ہمارا ہونا نہ ہونا iqtibas
زندگی میں ہم کبھی نہ کبھی اس مقام پر آجاتے
ہیں جہاں سارے رشتے ختم ہوجاتے ہیں، وہاں صرف ہم ہوتے ہیں اور اللہ ہوتا ہے، کوئی
ماں باپ، کوئی بہن بھائی، کوئی دوست نہیں ہوتا۔ پھر ہمیں پتا چلتا ہے کہ ہمارے
پاؤں کے نیچے نہ زمین ہے نہ ہمارے سر کے اوپر کوئی آسمان، بس صرف ایک اللہ ہے جو
ہمیں اس خلا میں تھامے ہوئے ہے۔ پھر ہمیں پتا چلتا ہے کہ ہم زمین پر پڑی مٹی کے
ڈھیر میں ایک ذرے یا درخت پر لگے ہوئے ایک پتے سے زیادہ کی وقعت نہیں رکھتے۔ پھر
ہمیں پتا چلتا ہے کہ ہمارے ہونے یا نہ ہونے سے صرف ہمیں فرق پڑتا ہے۔ صرف ہمارا کردار
ختم ہوجاتا ہے۔ کائنات میں کوئی تبدیلی نہیں آتی، کسی چیز پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔(عمیرہ احمد کے ناول ’’پیر کامل‘‘ سے اقتباس)
No comments:
Post a Comment