Urdu Followers
Get Urdu Poetry, Ghazal, Share, Nazm, Urdu Adab, Afsanay, Iqtibasat, urdu poet biography, aqwal-e-zareen etc
Tuesday, March 29, 2016
Saturday, February 13, 2016
Sunday, January 3, 2016
خاموش ہو کیوں، دادِ جفا کیوں نہیں دیتے
خاموش ہو کیوں، دادِ جفا کیوں نہیں دیتے
بسمل ہو تو قاتل کو دعا کیوں نہیں دیتے
وحشت کا سبب روزنِ زنداں تو نہیں ہے
مہر و مہ و انجم کو بجھا کیوں نہیں دیتے
اک یہ بھی تو اندازِ علاجِ غمِ جاں ہے
اے چارہ گرو، درد بڑھا کیوں نہیں دیتے
منصف ہواگر تم تو کب انصاف کروگے
مجرم ہیں اگر ہم تو سزا کیوں نہیں دیتے
رہزن ہو تو حاضر ہے متاعِ دل و جاں بھی
رہبر ہو تو منزل کا پتہ کیوں نہیں دیتے
کیا بیت گئی اب کے فراز اہلِ چمن پر
یارانِ قفس مجھ کو صدا کیوں نہیں دیتے
(احمد فراز)
اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیں
اب کے ہم
بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیں
جس طرح
سوکھے ہوئے پھول کتابوں میں ملیں
ڈھونڈ اجڑے
ہوئے لوگوں میں وفا کے موتی
یہ خزانے
تجھے ممکن ہے خرابوں میں ملیں
غم دنیا
بھی غم یار میں شامل کرلو
نشہ بڑھتا
ہے شرابیں جو شرابوں میں ملیں
تو خدا ہے
نہ میرا عشق فرشتوں جیسا
دونوں
انساں ہیں تو کیوں اتنے حجابوں میں ملیں
آج ہم دار
پہ کھینچے گئے جن باتوں پر
کیا عجب کل
وہ زمانے کو نصابوں میں ملیں
اب نہ وہ
ہیں، نہ وہ تو ہے، نہ وہ ماضی ہے فراز
جیسے دو
شخص تمنا کے سرابوں میں ملیں
(احمد فراز)
آنکھ سے دور نہ ہو دل سے اتر جائے گا
آنکھ سے دور نہ ہو دل
سے اتر جائے گا
وقت کا کیا ہے، گزرتا
ہے، گزر جائے گا
اتنا مانوس نہ ہو خلوتِ
غم سے اپنی
تو کبھی خود کو بھی
دیکھے گا تو ڈر جائے گا
تم سرِ راہِ وفا دیکھتے
رہ جاؤگے
اور وہ بامِ رفاقت سے
اتر جائے گا
زندگی تیری عطا ہے تو
یہ جانے والا
تیری بخشش تری دہلیز پر
دھر جائے گا
ڈوبتے ڈوبتے کشتی کو
اچھالا دے دوں
میں نہیں، کوئی تو ساحل
پہ اتر جائے گا
ضبط لازم ہے مگر دکھ ہے
قیامت کا فراز
ظالم اب کے بھی نہ روئے
گا تو مرجائے گا
(احمد فراز)
Wednesday, December 30, 2015
new year
کسی کو دیکھوں تو ماتھے پہ ماہ و سال ملیں
کہیں بکھرتی ہوئی دھول میں سوال ملیں
آؤ کچھ دیر دسمبر کی دھوپ میں بیٹھیں
یہ فرصتیں ہمیں شاید نہ اگلے سال ملیں
new year
کسی کو دیکھوں تو ماتھے پہ ماہ و سال ملیں
کہیں بکھرتی ہوئی دھول میں سوال ملیں
آؤ کچھ دیر دسمبر کی دھوپ میں بیٹھیں
یہ فرصتیں ہمیں شاید نہ اگلے سال ملیں
New year
Subscribe to:
Posts (Atom)