Showing posts with label majroh sultan puri poetry. Show all posts
Showing posts with label majroh sultan puri poetry. Show all posts

Wednesday, September 30, 2015

ہم ہیں متاع کوچہ و بازار کی طرح

ہم ہیں متاع کوچہ و بازار کی طرح
اٹھتی ہے ہر نگاہ خریدار کی طرح
اس کوئے تشنگی میں بہت ہے کہ ایک جام
ہاتھ آگیا ہے دولت بیدار کی طرح
وہ تو کہیں ہے اور مگر دل کے آس پاس
پھرتی ہے کوئی شے نگہ یار کی طرح
سیدھی ہے راہ شوق پہ یوں ہی کہیں کہیں
خم ہوگئی ہے گیسوئے دلدار کی طرح
بے تیشہ نظر نہ چلو راہ رفتگاں
ہر نقش پا بلند ہے دیوار کی طرح
اب جاکے کچھ کھلا ہنر ناخن جنوں
زخم جگر ہوئے لب و رخسار کی طرح
مجروح لکھ رہے ہیں وہ اہل وفا کا نام
ہم بھی کھڑے ہوئے ہیں گنہ گار کی طرح

(مجروح سلطان پوری)


Sunday, May 17, 2015

یہ رکے رکے سے آنسو، یہ دبی دبی سی آہیں

یہ رکے رکے سے آنسو، یہ دبی دبی سی آہیں
یونہی کب تلک خدایا، غمِ زندگی نبھائیں

(مجروح سلطان پوری)

Sponsored