Monday, March 9, 2015

صالح بننا

اگر دنیا آپ کو اپنی طرف نہیں کھینچتی، اگر اللہ کے خوف سے آپ کی آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں، اگر دوزخ کا تصور آپ ک ڈراتا ہے، اگر آپ اللہ کی عبادت اسی طرح کرتے ہیں جس طرح کرنی چاہئے، اگر نیکی آپ کو اپنی طرف راغب کرتی ہے اور آپ برائی سے رک جاتے ہیں تو پھر آپ صالح ہیں، کچھ صالح ہوتے ہیں، کچھ صالح بنتے ہیں، صالح ہونا خوش قسمتی کی بات ہے۔ صالح بننا دو دھاری تلوار پر چلنے کے برابر ہے۔ اس میں زیادہ وقت لگتا ہے، اس میں زیادہ تکلیف سہنی پڑتی ہے۔

(عمیرہ احمد کے ناول ’’پیر کامل‘‘ سے اقتباس)


No comments:

Post a Comment

Sponsored