Showing posts with label ashfaq ahmed. Show all posts
Showing posts with label ashfaq ahmed. Show all posts

Monday, April 20, 2015

محبت کا دروازہ

محبت وہ شخص کرسکتا ہے جو اندر سے خوش ہو، مطمئن ہو اور پرباش ہو۔ محبت کوئی سہ رنگا پوسٹر نہیں کہ کمرے میں لگالیا ۔۔۔۔۔ سونے کا تمغہ نہیں کہ سینے پر سجالیا۔۔۔۔ پگڑی نہیں کہ خوب کلف لگا کر باندھ لی اور بازار میں آگئے طرہ چھوڑ کر۔ محبت تو روح ہے۔۔۔۔۔ آپ کے اندر کا اندر ۔۔۔۔ آپ کی جان کی جان ۔۔۔۔۔۔ محبت کا دروازہ صرف ان لوگوں پر کھلتا ہے جو اپنی انا، اپنی ایگو اور اپنے نفس سے جان چھڑا لیتے ہیں۔

(اشفاق احمد کے ناول ’’من چلے کا سودا‘‘ سے اقتباس)

iqtibas, ashfaq ahmed iqtibas, man chalay ka soda iqtibas

Tuesday, March 3, 2015

اجلا اور خوبصورت

جس طرح آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا باہر کا جسم خوبصورت ہو، جاذب ہو، اس طرح کوشش اس بات کی بھی ہونی چاہئے کہ آپ کا اندر بھی خوبصورت اور اجلا ہو

(اشفاق احمد۔ زاویہ صفحہ 48)


Sponsored