Showing posts with label aqwal zareen. Show all posts
Showing posts with label aqwal zareen. Show all posts

Sunday, May 17, 2015

سنہری بات

اگر راستہ خوبصورت ہے تو معلوم کرو کہ کس منزل کو جاتا ہے لیکن اگر منزل خوبصورت ہے تو راستہ کی پرواہ مت کرو۔


Monday, April 13, 2015

آج کی بات

کوئی ملک اس وقت تک غلام نہیں ہوسکتا جب تک اس کے اپنے لوگ غداری نہ کریں کیونکہ اکیلا لوہا جنگل سے ایک لکڑی نہیں کاٹ سکتا جب تک لکڑی اس سے مل کر کلہاڑی نہ بنے۔


سنہری بات

ہمارا اچھا وقت دنیا کو بتاتا ہے کہ ’’ہم کیا ہیں؟‘‘

اور ہمارا برا وقت ہمیں بتاتا ہے کہ ’’ دنیا کیا ہے؟‘‘


Friday, March 27, 2015

سنہری بات

اندھیرے کی سب سے بھیانک قسم منفی سوچ ہوتی ہے جو امید کے ہر چراغ کو گل کردیتی ہے۔


Wednesday, March 25, 2015

سنہری بات

اگر تمہاری ہمت اتنی بلند ہے کہ لوگوں کی اصلاح کرنا چاہتے ہو تو پہلے اپنے نفس کی اصلاح کرو۔


Friday, March 20, 2015

سنہری بات


دریا کتنا بھی آہستہ خرام اور تھکا تھکا چلتا ہو، وہ اپنی منزل (سمندر) تک پہنچتے پہنچتے نہ سستاتا ہے نہ پلٹ کر اپنی طے کی ہوئی مسافت کو دیکھتا ہے۔


Thursday, March 12, 2015

آج کی بات

مقابلے کا پہلا میدان تمہارا اپنا نفس ہے۔ اس سے جنگ کرکے خود کو آزمالو کہ تم آزاد ہو یا غلام۔


Friday, March 6, 2015

سنہری بات

اپنی زندگی میں ایسے لوگوں کو شامل کرو جو کبھی آئینہ اور کبھی سایہ بن کر ساتھ رہیں کیونکہ آئینہ کبھی جھوٹ نہیں بولتا اور سایہ کبھی ساتھ نہیں چھوڑتا


Sunday, March 1, 2015

آج کی بات، اقوال زریں، سنہری بات

تکبر سے اپنا سر بلند نہ کرو کیونکہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ جیتنے والا بھی اپنا گولڈ میڈل سر جھکا کر ہی حاصل کرتا ہے


Sponsored