محبت کا بھرم ہوتا تو
پھر کچھ سوچ کر جاتے
ورنہ زندگی بن کے
میرے ہمدم گزر جاتے
تھکے ہارے پرندوں کو
جو دیکھا تو خیال آیا
کوئی جو منتظر ہوتا
تو ہم بھی اپنے گھر جاتے
میں کھا کر درد کی
ٹھوکر ابھی تک حوصلہ مند ہوں
یہ ٹھوکر جو تمہیں
لگتی تو تم خود بھی بکھر جاتے
اس تنہائی کا ہم پہ
بڑا احسان ہے محسن
نہ دیتی ساتھ یہ
اپنا، تو جانے ہم کدھر جاتے
(محسن نقوی)
No comments:
Post a Comment