Wednesday, June 10, 2015

امید اور آس کی ڈور

انسان کی فطرت میں قدرت نے امید اور آس کی ڈور سے ہمیشہ بندھے رہنے کا ایک عجیب سا انتظام کررکھا ہے۔ ایک ڈور ٹوٹتی ہے تو وہ دوسری تھام لیتا ہے ۔۔۔۔۔ دوسری ٹوٹتی ہے تو تیسری ۔۔۔۔۔ یوں یہ  سلسلہ اس کی سانس کی ڈور ٹوٹنے تک چلتا ہی رہتا ہے۔ شاید قدرت نے انسان کی طبیعت میں یہ آس اور امید کا سلسلہ نہ رکھا ہوتا تو وہ پہلی ناامیدی پر ہی ختم ہوجاتا، مایوسی سے مرجاتا۔

(ہاشم ندیم کے ناول ’’خدا اور محبت‘‘ سے اقتباس)


No comments:

Post a Comment

Sponsored